پاکستان کم عرصہ میں فورجی سمارٹ فونز کا برآمد کنندہ بن گیا ، عبدالرزاق داؤد 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان کم عرصہ میں فورجی سمارٹ فونز کا برآمد کنندہ بن گیا ہے، جو انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ مشیر تجارت نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں فور جی سمارٹ فونز برآمد کرنے والے ادارے ائیر لنک کمیونیکیشن کو اس حوالہ سے مبارکباد پیش کی۔مشیر تجارت نے کہا کہ ائیرلنک کمیونیکیشن نے مقامی طور پر تیار کئے گئے 1500 فور جی اسمارٹ موبائل فونز متحدہ عرب امارات کو برآمد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کی شروعات ہیں لیکن پاکستانی موبائل انڈسٹری کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن