اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت عارف علوی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ علوی کافی بہتر ہیں اور وہ شوہر ہونے کے ناطے ان کی تیمار داری کر رہے ہیں ،اور اپنے نمبر بڑھا رہے ہیں، تاہم وہ اپنی بیٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے جو والدہ کی بیماری کے باعث عجلت میں دوبئی سے اسلام آبا د آ چکی ہیں،ایک دوسرے ٹوئٹ صدر مملکت نے کہا کہ نہ صرف مجھے بلکہ پوری قوم کو ان(صائمہ سلیم) پر فخر ہے۔ بصارت سے محروم ہیں اور وزارت امور خارجہ میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایک بہترین تقریر کی۔ یہ وہ پاکستان ہے جہاں ہم ٹیلنٹ کی بنیاد پر لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ مساوی مواقع اور ہمدردی سے بھرپور سرزمین۔ماشاء اللہ!