ٹی 20 ٹورنامنٹ پر بھارتی سازش ناکام‘ 3 بکیے رنگے ہاتھوں گرفتار 

Sep 26, 2021

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ پر بھارتی وار ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی اداروں اور اینٹی کرپشن یونٹ نے کامیاب کارروائی کے دوران بھارتی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے تین بکی گرفتار کر لئے۔ بکیوں کو راولپنڈی سٹیڈیم سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ گرفتار بکیوں سے ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمات درج کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق بکی ذیشان میمن گلشن اقبال کراچی کا رہائشی ہے۔ بکی وجاہت حسین کا تعلق وہاڑی اور عبدالرحمان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

مزیدخبریں