زردری کی نااہلی کیلئے درخواسست، جسٹس اطہر کل سماعت کریں گے

Sep 26, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ کل پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان اور عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی۔ درخواست میں آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے ۔ اثاثے چھپانے پر آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے۔

مزیدخبریں