سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 5 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے

Sep 26, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے اہم مقدمات میں صدارتی نفاذ سے متعلق مقدمات پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ ضمانت کیس ،پاکستان میڈیکل کمیشن کیس ، اور مختلف انتخابی عذر داریاں شامل ہیں سپریم کورٹ آئیدہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردیا جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئیندہ ہفتے پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے بینچ نمبر چیف جسٹس گلزارا حمد جسٹس مظہر عالم اور جسٹس محمد علی مظہربینچ نمبر دو جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ نمبر تین جسٹس مقبول باقر جسٹس یحی خان آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ نمبر چار سردار طارق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندو خیل اور بینچ نمبر پانچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہوگا کا ز لسٹ کے مطابق کراچی لاہور ، پشاور اور کوئیٹہ رجسڑیوں کیلئے بینچز تشکیل نہیں دیئے گئے اہم مقدمات میں اٹک مندر حملہ کیس ، صدارتی نفاذ سے متعلق مقدمات، ہزارہ برادری کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ ، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیس ،پاکستان میڈیکل کمیشن کیس ، اور مختلف انتخابی عذر داریاں شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں