اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر جی ایس ٹی ختم کر دیا گیا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ممبر (کسٹم آپریشنز) اور ممبر (کسٹم پالیسی) کے ہمراہ طورخم کا دورہ کیا اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے لیے پاکستان کسٹمز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ افغانستان سے پھلوں سے لدے تقریبا 1400 ٹرکوں کی کلیئرنس کو یقینی بنایا جو سرحد پر پھنس گئے تھے۔ کسٹمز کے عملے نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ کلئیرنس کے منتظر مزید 100 ٹرکوں کی کلیئرنس کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سے آنے والے سیب کے علاوہ کسی پھل پر ٹیکس نہیں لے گا۔ ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ افغانستان کیلئے پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔
پا کستان نے افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر جی ایس ٹی ختم کر دیا
Sep 26, 2021