امریکہ ہانگ کانگ میں "رنگین انقلاب" لانے کی سازش کر رہا ہے:مرکزی دفتر

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) میں مرکزی عوامی حکومت کے دفتر برائے تحفظ قومی سلامتی نے کہا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے  ہانگ کانگ کے معاملات میں امریکی مداخلت سے متعلق جاری حقائق نامہ  میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ ہانگ کانگ میں "رنگین انقلاب" لانے کی سازش کر رہا ہے۔ دفترکے ترجمان نے امریکہ کی اقتدار کی سیاست،دھونس وجبر اور بدنیتی پرمبنی ارادوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مقصد ہانگ کانگ کو تباہ کرنے میں چین مخالف قوتوں کی مدد کرنا ،"ایک ملک ، دو نظام" کے اصول سے انکاراور چینی قوم کی عظیم تجدید نو کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مرکزی حکام نے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کو نافذ کرنے اور "ہانگ کانگ کے محب وطن نظم و نسق " کے اصول پر عملدرآمد کے لئے فوری کارروائی کی ، جس سے ہانگ کانگ میں عدم استحکام کی سرگرمیوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے یہاں کے رہائشیوں کے لئے پرامن زندگی کو بحال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن