سلیکٹڈ وزیراعظم نے میڈیا کو کنڑول کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی،شازیہ مری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے بیان میں کہا ہے کہ پی ایم عمران نیازی نے میڈیا کی آزادی  کے حوالے سے ایک اور جھوٹ بولا،سلیکٹڈ وزیراعظم نے میڈیا کو کنڑول کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی، جھوٹ بول کر لوگوں کو بیوقوف بنانے والا عمران نیازی آج عوام کو رولا رہا ہے ،لوگ اب مزید اس جوکر کو براداشت نہیں کرسکتے ،سلیکٹڈ وزیراعظم کا پشتون قوم کو طالبان سے جوڑنے کا بیان افسوسناک ہے ،عمران نیازی کے بیانات نے ہمیں عالمی سطح پر بھی شرمندہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن