اوکاڑہ: ڈاکٹر پیٹ میں تولیہ‘ سپنچ او ر  کاٹن بھول گئے‘ خاتون ہلاک

اوکاڑہ (نامہ نگار) ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں ڈاکٹروں نے غفلت اور لاپرواہی کا انتہائی مظاہرہ کرتے ہوئے دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں تولیہ، سپنچ اور کاٹن چھوڑ دی۔ دو بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی۔ مشتعل ورثاء کا ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج‘ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حالت نازک ہونے پر متاثرہ خاتون مریم لیاقت کو لاہور ریفر کردیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کے پیٹ سے دو فٹ لمبا تولیہ، سپنچ اور کاٹن کے ٹکڑے نکال دئیے مگر خاتون جانبر نہ ہوسکی۔ مشتعل ورثاء اور اہل علاقہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو درخواست گزارتے ہوئے واقعہ میں ملوث نااہل ڈاکٹروں اور آپریشن تھیٹر کے عملہ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خاتون کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن