ملتان(خصوصی رپورٹر)رائل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ملتان(رمز) میں ورلڈ فارماسسٹ ڈے منایا گیا جس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں فارماسسٹ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین زمز کالج پروفیسر ڈاکٹر نثار الرحمٰن نے تمام فارماسسٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فارماسسٹ کے بغیر کسی بیماری کا علاج ممکن نہیں اور ایک اچھی صحت کے لئے معاشرے میں اچھے فارماسسٹس کا ہونا بہت لازمی ہے ، ہمارے ملک میں فارماسسٹس کو اہمیت نہیں دی جا رہی ، ایک مریض کے لئے مناسب دوائی کا انتخاب فارماسسٹ ہی کر سکتا ہے۔ تقریب سے ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر ‘ ڈاکٹر منور حیات، پروفیسر ڈاکٹر قاضی عزیز ، رضا شاہد اور ڈائریکٹر رمز اسلم بیگ نے بھی خطاب کیا۔
اچھی صحت کیلئے معاشرے میں فارما سسٹس کا ہونا بہت ضروری ہے‘ ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے حوالے سے تقریب میں شرکاء کا اظہار خیال
Sep 26, 2021