جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) ٹیچرز نے طالبات کے ہاتھوں میں کتابوں کی بجائے جھاڑو تھما دئیے ، افسران کی طرف سے رپورٹ طلب تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 139 دس آر قدیم کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ہیڈ مسٹرس و ٹیچرز کی طرف سے گزشتہ روز سکول ٹائم کے دوران سکول ٹیچرز کی طرف سے بچیوں سے سکول کے باہر موجود سولنگ پر جھاڑو کے ذریعے صفائی ستھرائی کروائی گئی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ جس پر اہل علاقہ نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تعلیم حکام کو معاملہ کا پتہ چلتے ہی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز چک نمبر 114 دس آر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ جہانیاں کی طرف سے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سکول ہیڈ مسٹرس اور سٹاف سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔