گرلز ڈگری کالج کرم پور 10سال سے فنگشنل نہ ہوسکا، قیمتی سامان چوری  

کرم پور ( نامہ نگار )گرلز ڈگری کالج کرم پور کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ میں نشئیوں نے ڈیرے ڈال لئے بلڈنگ سے کھڑکیاں،دروازے،اور دیگر تعمیراتی سامان چوری تفصیل کے مطابق 10سال قبل سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ نے عوام کے دیرینہ مطالبہ پرگرلز ڈگری کالج کی منظوری اور گرانٹ حاصل کی ۔جس کی عمارت  2/3سال میں مکمل ہو گئی اور سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن صرف چند لاکھ روپے کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر کالج کو فنکشنل نہ کیا گیا ۔ اور نشئیوں کی موجیں لگ گئیں اور کالج کے دروازے کھڑکیاں اور دیگر قیمتی سامان غائب ہونا شروع ہو گیا ۔صرف یہی نہیں بلکہ لاکھوں روپے کا فرنیچر اور سائنس لیبارٹری کا سامان ،محکمہ تعلیم کے آفسران نے اپنا کمیشن کھانے کیلئے کالج حوالگی سے پہلے ہی خرید لیا تھا ۔اب یہ سامان بھی برباد ہو رہا ہے اسی طرح اگر افسران اور حکومت نے کالج کی جانب توجہ نہ دی تو یہ اپنی تکمیل سے پہلے ہی کھنڈرات میں تبدیل ہو جائے گی اور قومی خزانے کے کرڑورں روپے برباد ہو جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن