کمیونٹی واٹر سٹیورڈ شپ پروجیکٹ،پیپسی کی ڈبلیو ڈبلیو ایف کیساتھ ملکر 160ملین کی سرمایہ کاری

Sep 26, 2021

اسلام آباد(نامہ نگار)پیپسی کو پاکستان کی جانب سے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساتھ مل کر کمیونٹی واٹر سٹیورڈ شپ پروجیکٹ میں 160ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کے تحت 2023تک پیپسی کو کے فوڈ مینوفیکچرنگ پلانٹس کے قریب مقامی واٹر شیڈز میں 343ملین لیٹر پانی کو محفوظ کیا جا سکے گا۔منصوبے کے آغاز کا اعلان کلائیمیٹ ویک کی تقریب کے دوران پیپسی کو  اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے ساتھ کیا گیا۔ اس شراکت داری کے تحت، پیپسی کو کمپنی نے اپنے فوڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے پانی کی مقدار سے زیادہ پانی محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ  کیا ہے جس میں با رش کے پانی کو  محفوظ کرنا، فلوٹنگ ٹریٹمنٹ ویٹ لینڈز اور  زرعی پانی کے استعمال میں بہتری لانا شامل ہے۔  

مزیدخبریں