چوہدری ظہور الٰہی کی برسی پرمسلم لیگ ہاؤس میںتقریب

Sep 26, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ ہاؤس میں شہید جمہوریت چوہدری ظہور الہٰی کی برسی پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ شہید جمہوریت چوہدری ظہور الہٰی نے اپنی جان دے دی مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔چوہدری برادران ظہور الہٰی شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ظلم کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ چوہدری ظہور الہٰی شہید نے سیاسی کارکنوں کو قربانی دینے کے جذبے کی مثال قائم کی ۔چودھری شجاعت حسین بھی والد جیساجذبہ رکھتے ہیں انہوں نے بھی مسلم لیگ کو متحد اور مضبوط کرنے کے لیے اپنا دل اور دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے۔تقریب میں مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر جاوید اقبال گورائیہ ،علماء  مشائخ ونگ پنجاب کے صدر پیر شعیب شاہ، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی،سینئر نائب صدر لاہور شیخ عمر، صدر یوتھ ونگ لاہور شیخ فیصل، ملک امجد اقبال و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں