ملک میں غربت کی بڑھتی شرح حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں  کا نتیجہ ہے:سعد الرحمن خان 

Sep 26, 2021

اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے رہنما سعد الرحمن خان نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کے سبب سماجی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں غربت کی بڑھتی شرح حکمرانوں کی ناکام پالیسیاں کا نتیجہ ہے، عوام دوست معاشی پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں مگر موجودہ حکمرانوں میں ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ، اپنے ایک بیان میں سعد الرحمن خان نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں