لاہور(لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا کرپٹ مافیا جتنا بھی شور مچا لے اسے این آر او نہیں ملے گا، آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی ہی بنائے گی، وزیراعظم دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ آئندہ انتخابات الیکٹرونک مشینوں سے ہونگے، پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی جان لے صاف اور شفاف انتخابات میں وہ رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ عوام ان کا منافقانہ چہرہ اچھی طرح پہنچا ن چکے ہیں۔ پنجاب سے پیپلزپارٹی کا صفایا ہو چکا ہے۔بلاول زرداری کے تمام جھوٹے خواب چکنا چور ہوچکے ہیں، مریم صفدر اور ان کے حواریوں کے بھی جھوٹ پکڑے جا چکے ہیں۔