کراچی ( کامرس ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے MG Motors کی درخواستوںپر سماعت کرتے ہوئے ایک میڈیا چینل، ایک اینکر اور ایک یوٹیوب چینل کے میزبان کو MG Motors کے خلاف کسی بھی طرح کے بے بنیاد الزامات لگانے یا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے سے روک دیا۔ MG Motors کے وکیل بزاد حیدر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے عدالت کو بتایا کہ کچھ عرصے سے MG Motors کو سوشل میڈیا پر بالکل بے بنیاد پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عدالت عدلیہ کا جائزہ لینے کے بعد تینوں علیہان کو مستقبل میں MG Motors کے خلاف کسی بھی طرح کے بے بنیاد الزامات لگانے سے روک دیا گیا ہے۔ MG Motors کے نمائندگان نے اپنے تمام صارف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے MG Motors کی کاروں کو بہت پسند کیا اور ان کا انتخاب کیا۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ باقی تمام کار ساز کمپنیوں کی طرح MG Motors کو بھی ECU چپس کی کمی کا سامنا ہے۔ لیکن پھر بھی MG Motors اپنے تمام صارفین کا مشکور ہے کہ انہوں نے MG Motors کی کاروں کی ڈلیوری میں صبر کا اظہار کیا اور مزید بتایا کہ MG Motors اپنی تمام گاڑیوں کی ڈلیوری پر پرُ عزم ہے اور ہر طور پر ڈلیوری کو یقینی بنایا جائے گا۔ MG Motors نے نمائندگان نے مزید تفصیل دیئے ہوئے کہا کہ یہ قانونی اقدامات MG Motors صرف اس لئے اٹھا رہا ہے کہ صارفین کو کسی بھی قسم کا کوئی مغالطہ نہ ہو کہ MG Motors اپنے وعدوں پر پورا نہیں اترے گا اور MG Motors اپنی بھرپور کوششوں میں گامزن ہے کہ وہ پاکستان میں تمام صارفین کو اچھی کوالٹی اور سیفٹی کے بین الاقوامی معیار پر اترنے والی گاڑیاں فراہم کرے گا۔ MG Motors کی تمام گاڑیاں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے معیار پر تیار ہوئی ہیں اور دنیا کے کسی بھی اچھے ممالک میں تیار شدہ گاڑیوں کے مدمقابل ہیں۔ یاد رہے کہ MG Motors پاکستان کی واحد کمپنی ہے جو ’’بی‘‘ کیٹیگری کے سیگمنٹ میں الیکٹرک گاڑی متعارف کروارہی ہے اور اس کے علاوہ بے حد موضوع Hybrid گاڑیاں بھی لارہی ہے جو صارفین کے لئے ٹرانسپورٹ کا ایک اچھا معیار اور سستا راستہ ہے۔ MG Motors کی CKD گاڑیاں بھی جلد متعارف کرائی جائے گی اور ڈیلر شپ نیٹ ورک پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ MG Motors کے نمائندگان کے مزید کہا کہ MG Motors کا وژن اور مشن دونوں اس وقت صرف اس پر فوکس کردیا وہ ایکسپورٹ کوالٹی کی گاڑیاں پاکستان میں متعارف کروائے جس میں نا صرف جدید ٹیکنالوجی کا انتخاب ہو بلکہ سیفٹی کا بھی اعلی معیار کا خیال رکھے۔ MG Motors نے مزید کہا کہ عدلیہ کے حکم کے بعد وہ کسی بھی قسم کا جھوٹا پروپیگنڈا نہیں برداشت کرے گا اور سخت کاروائی کرنے کا مجاز رکھتا ہے۔ MG Motors اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا بھرپور عزم رکھتا ہے ہر ممکن کوشش کرے گا کہ تمام صارفین سے کئے گئے وعدوں کا پورا کیا جائے گا۔