پراگ (پی پی آئی )بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور شوائی جانگ نے اوسٹراوا اوپن ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام اوسٹرا وا اوپن کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور چین کی شوائی جانگ نے بیلاروس کی لڈزیا ماروزیوا اور قزاخستان کی اینا ڈینیلینا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-3 اور 6-10 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ جاپان کی ایری ہوزومی اور ماکوتو نینومیا سے ہوگا۔