یکساں نصاب تعلیم کیساتھ اردو کا نفاذ وقت کی ضرورت ہے:ذکراللہ مجاہد 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے وفاق اور پنجاب حکومت کی اردو کے نفاذ میں مجرمانہ غفلت کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم کیساتھ قومی زبان اردو کا نفاذ وقت کی ضرورت ہے۔ ملک کی قومی زبان نہ صرف اْس کی پہچان ہوتی ہے بلکہ اتحاد و ترقی کی ضامن بھی ہوتی ہے۔مرکز قومی زبان اردو کا نفاذ وقت کا اہم تقاضا ہے اور یہ آنے والی نسلوں کا ہم پر قرض ہے۔جماعت اسلامی نفاذاردو کے مسئلے پر حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز قومی زبان کے اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں مرکزی سربراہ حامد انوار دیگر عہدیداران و ذمہ داروں نے بھی خطاب کیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے نفاذ اردو کی سلسلے میں کی جانے والی دانستہ غفلت پرجواب طلبی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن