لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں قومی مفادات کا خیال رکھیں الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اقتدار کی ہوس میں ملک و قوم کے مفادات کو بھی اپوزیشن نظر انداز کر رہی ہے۔ قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں، اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ، کرپٹ عناصر کے احتساب سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔
الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں:سعدیہ سہیل رانا
Sep 26, 2021