لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں ٹرک اور CIMC ٹریلرز اور ٹینکرز کی مینوفیکچرنگ کے لئے داؤد خیل میانوالی میں 2000 کنال پر مشتمل مینو فیکچرنگ کمپلیکس بنایا ہے۔ اس جدید پلانٹ پر چائنز انجینئرز کی زیرنگرانی بس‘ ٹرک‘ پرائم موورز‘ ٹریلرز اور ٹینکرز بین الاقوامی معیار کے مطابق مینو فیکچر/ اسمبل کئے جائیں گے۔ خالد اینڈ خالد ہولڈنگز نے چائنہ کی بڑی بس‘ ٹرک اور ٹریلر مینو فیکچرنگ کمپنی کے ساتھ ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے معاہدے کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ندیم مرزا نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام بڑے ٹرانسپورٹروں اور اداروں نے اس خبر کو انتہائی خوش کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے معاشی اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔