جھوک اترا ( نامہ نگار ) جھوک اترا ڈاکخانہ فوری بند کرنے کا سرکل آفس ملتان سے آفیسرشاہی حکم نامہ جاری مراسلہ مطالعہ کے بعد ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ڈاک خانہ جات ڈیرہ غازی خان نے عملی قدم اٹھانا چاہا تاہم مقامی باسیوں کا شدید ردعمل اور دفتری مصروفیات کے پیش نظر کارروائی چند دنوں کے لئے التوا ء میں ڈال دی ہے . درجنوں فوجی پنشنرز ، سیاسی و سماجی حلقوں نے مذکورہ مراسلہ بارے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے فوجی(ر) منشی خان لودھی ، فوجی (ر) اللہ یار کھوکھر ، فوجی (ر) رانا شفیق احمد اترا ، محمد نواز چانڈڈیہ، سعیداحمد خان لودھی ، محمد یاسین وریا ، محمد عارف بھٹی ، جمال شبیر لغاری ، مولانا محمد اقبال کھوکھر ، پیر رانا طارق عزیز سلطانی ، عبدالخالق چھینہ نے کہا اگر ڈاکخانہ برانچ بند کر دی گئی تو عوام کو شدید دقت کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ڈاک خانہ کسی صورت بند نہیں کرنے دیں گے اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ہر فورم بر احتجاج کریں گے۔
جھوک اترا ڈاکخانہ کی بندش بارے مراسلہ پر شہریوں کا اظہار تشویش
Sep 26, 2021