خاران (محمد عیسی محمد حسنی) بی ایس او پجار کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر آصف نور بلوچ،غنی حسرت ودیگر عہدہ داروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن بی ایم سی کی جانب سے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ کو آن لائن لینے کے خلاف اسٹوڈنٹس نے احتجاج کرکے فزیکل ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کیا تھا مطالبات کو سنجیدہ لینے و الے مطالبات کو ماننے کے بجائے طلباء پر تشدد کیا گیا میڈیکل ٹیسٹ کو فریکل لینے پاسنگ مارکس کو 50 پرسنٹ رکھنے بلوچستان کے میڈیکل کے طلباء کے کوٹہ کو باقی صوبوں میں بحال کرنے کے خلاف تمام طلباء تنظیمیں میڈیکل کے طلبا کی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔
طلبا قائدین اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوسکتے، آصف نور بلوچ
Sep 26, 2021