قصور(نمائندہ نوائے وقت)دوعورتوں کو بے آبرو کرنے کی کوشش شور مچانے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ بلیریاں کے عبدالرزاق نے پولیس تھانہ الہ آباد میں درخواست دی کہ میری بیوی ثمرہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم امجد آیا اور میرے بیوی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی شور مچانے پر موقع سے فرار ہوگیاجبکہ ٹھٹھی ہندواں کی روبینہ بی بی نے تھانہ کنگن پور میں درخواست دی کہ میں گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم قربان آیا اور میرے ساتھ زیاستی کرنے کی کوشش کی شور کرنے پر موقع سے فرار ہوگیا ۔