خطیب اہلسنت علامہ منور حسین عثمانی کی نماز جنازہ ادا‘ سپرد خاک

مریدکے (نامہ نگار)خطیب اہلسنت علامہ منور حسین عثمانی کو سپرد خاک کردیاگیا۔ قبل ازیں ان کی نماز جنازہ فٹبال اسٹیڈیم مریدکے میں پڑھائی گئی جس میں مولانا کے چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ نارووال چوک کے قریب واقع فٹبال گراؤنڈ میں ہوئی۔ سوگواروں کی بڑی تعداد میں آمد کے سبب مین جی ٹی روڈ پر ٹریفک وقفے وقفے سے متاثر ہوتی رہی۔ نماز جنازہ مرحوم کے پیرومرشد مولانا ابوداؤد صادق کے فرزند مولانا علامہ عبدالرؤف رضوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو مبارک آباد میں واقع مسجد شاہِ جیلان کے احاطہ میں دفن کیا گیا۔ مولانا منور حسین عثمانی کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قل خوانی آج مسجد شاہِ جیلان مبارک آباد میں ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...