ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ میںایک ماہ توسیع کی جائے:گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس کے صدر عمر اشرف مغل،سینئر نائب صدر محمد اجمل اعوان اور نائب صدر شیخ قیصر امین جموں والے نے مشترکہ بیان میں چیئرمین ایف بی آر سے پرزور اپیل کی ہے کہ ملک میں مختلف شہروں میں کئے گئے سمارٹ لاک ڈان کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو برقت انکم ٹیکس گوشوارجمع کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر رکھی گئی جس میں چند دن ہی باقی ہیں۔لہذا ہماری گزارش ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشکلات اور سمارٹ لاک ڈان جیسے مسائل اور بزنس کمیونٹی کے جائز مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں کم ازکم ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔جس طرح ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں اضافے سے نہ صرف بزنس کمیونٹی کو گوشوارے جمع کرانے میں آسانی میسر آئے گی بلکہ ملکی معیشت میں زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع ہو گا جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...