کامونکے (نمائندہ خصوصی ) بے حیائی و بے راہ روی کا شکار معاشرہ کبھی فلاح نہیں پاسکتا۔مسلمانوں کو فخر اور ناز ہونا چاہئے کہ اُن کے اسلاف نے دین مبین کی تعلیمات کی روشنی میں عملی کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے کی سمت درست کی۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز چودھری ارشد مسعود ویرکا،سینئر نائب صدر محمد اویس بلال،ممتاز ماہر تعلیم رانا محمد صدیق اور سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آج کا مسلمان اس راہ سے ہٹ چکا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ ہمیں طرح طرح کی پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا ہے بندہ مومن نہ صرف خود اعمال صالح کا حامل ہونا چاہئے بلکہ دوسروں کو بھی برائیوں سے روکے اور نیکی کی ترغیب دے۔
بے حیائی کا شکار معاشرہ کبھی فلاح نہیں پاسکتا: ارشد مسعود، اویس بلال
Sep 26, 2021