گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مہاجرین جموں و کشمیر نے کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی اکثریت کو کامیاب کروا کر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں گوجرانوالہ کینٹ سے تحریک انصاف کے نو منتخب ممبران کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر منسٹری کی طرف سے کشمیر کالونی راہوالی اور حلقہ ایل اے 35جموں 2میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے آزاد کشمیر حکومت بہترین ترقیاتی پیکج دے کر بہت جلد کام شروع کروا دئیے جائیں گے عشائیہ میں نومنتخب ممبران چوہدری غلام محی الدین وڑائچ، چوہدری ناصر حسین مہر، قمر علی چیمہ، غلام مجتبیٰ چیمہ، مرزا نثار بیگ، ساجد اکرام لون کے علاوہ میاں طارق محمود، چوہدری جمال ناصر چیمہ، چوہدری نعمان اﷲ چٹھہ، چوہدری کریم حسن بھنڈر، مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری مقبول گجر بھی شامل تھے۔