نوشہروفیروز/مورو(نامہ نگاران) ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل مورو میں بجلی صارفین کے جائیز مسائل کے حل کے لئے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر سیپکو سکھر کی خاص ہدایات پر چیف ٹیکنیکل آفیسر سیپکو محمد خان سوہو، ایس اے سیپکو سرکل دادو احمد خان شیخ، ایکس آپریشن ڈویڑن سیپکو مورو شاہد حسین شاہ اور آر او مورو محمد امین خاصخیلی نے بجلی صارفین کی شکایات سنیں بجلی صارفین نے ڈڈیکشن بل اور اور ریڈنگ کی بلنگ کے شکایات کے انبار لگا دیئے جس پر سیپکو واپڈا کی ٹیم آفیسرز نے کہا کہ ڈیکشن بل اور اور ریڈنگ کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی صارفین کے جائیز مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ بجلی صارفین کے جائیز مسائل فوری طور پر حل کیئے جائیں جبکہ مورو سیپکو سے ایس ڈی او، انجنیئرز واپڈا اور دیگر افسران کے علاوہ بابو امتیاز ملاح، لائین سپرنٹنڈنٹ شہزاد میمن، شاہنواز ملاح، اسلم عباسی، شفقت قریشی, مدثر علی، عبدالخالق سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔ کھلی کچھری میں بجلی صارفین کے مسائل سننے اور ان کا فوری حل کے احکامات جاری کرنے پر بجلی صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سیپکو کی جانب سے ایسے احکامات جاری کرنے کو سراہا ہے
مورو میں حیسکو کی کھلی کچہری‘ صارفین نے شکایات کے انبار لگادیئے
Sep 26, 2021