شہدادپور(نامہ نگار)تعلیم ہمارا شعار اور اردو ہماری تہذیب ہے آج کا دن ہم ایام ہجرت رسولؐ کی نسبت سے منا رہے ہیں ہماری روایت تہذیب ثقافت واضع داری کی عمدہ مثال اور روشن دلیل ہے ان خیالات کا اظہار انچارج متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ذسٹرکٹ سانگھڑ محمد عارف شیخ نے شہدادبور میں منعقد تقریب ایام ہجرت مہاجر ثقافت ڈے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے اجداد سے ملنے والی تہذیب اردو کے دم سے ثقافت کی صورت میں زندہ ہے کسی بھی قوم اور معاشرے کے ترقی یافتہ ہونے میں اسکی قومی زبان کی اہمیت ہوتی ہے۔ ٹاؤن آرگنائزر محمد اعظم نے کہا کہ مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لیے ہمارے اجداد نے جو قربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ٹاؤن کمیٹی راؤ محمد یوسف اے پی ایم ایس او سیکٹر ممبر انس خلجی اے پی ایم ایس او یونٹ انچارج فریدخان راؤعلی اشعر محمد عارفین نربان نے بھی خیالات کا اظہار کیا تقریب میں ملک و ملت کے معروف ثناء خواں سید وقار علی شاہ اور محمد ذیشان حسینی نے بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ نعت شریف پیش کی تقریری مقابلے میں کامیاب طلباء میں کیش پرائز اور انعامات تقسیم کیے۔