مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

تفصیلات  کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔  زلزلے کی شد ت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق   زلزلے کی زیرزمین گہرائی170 کلومیٹر  ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے بعد فی الحال  کسی  جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

خیال رہے کہ  11 ستمبر 2021 کو بھی  سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت 4 اور گہرائی 180 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن