عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز، فوری الیکشن ضروری ہوچکے، ہمایوں اختر 


لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عمران خان کی کال پر عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر کا سڑکوں پر آنا ثبوت ہے کہ اب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ۔کسانوں، مزدورں، تاجر وں سمیت ہر طبقہ مہنگائی کےخلاف دوہائیاںدے رہاہے لیکن وفاق میں بیٹھے حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔اب ہر شخص کی زبان پر ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں جتنی جلد ی ممکن ہو سکے فوری اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے121میں پارٹی رہنماﺅں اور اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان سے کلیم اللہ،اسرار بٹ،ملک شوکت،ڈاکٹر محمد حسین،شاہد اقبال، انیس خان سمیت دیگر نے ملاقات کرکے حلقے کی سیاسی صورتحال اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...