پاک سعودیہ تعلقات مضبوط، سیلاب متاثرین کیلئے امداد قابل تحسین ہے: عبدالغفار روپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بھائیوں کی طرح مضبوط اور دیرینہ ہیں شاہ سلمان کی سیلاب زدگان کیلئے امداد قابل تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی ،مولانا حافظ عبدالوہاب روپڑی ،مولانا شکیل الرحمان ناصر،حافظ عبدالوحید شاہد نے سعودی عرب کے قومی دن پر موقع پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی عوام کو مبارکباد کے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عالم اسلام کے لئے مقدس سرزمین ہے جس پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان والہانہ عقیدت اور محبت رکھتے ہیں انہوں نے کہا شہزادہ محمد بن سلمان نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے ہم اپنے عقیدتوں کے مرکز سعودی عرب کی حکومت کے مشکور ہیں جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

 زلزلہ ہو یا سیلاب سعودی حکومت اور عوام نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستان کے عوام سعودی عرب کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے جنوبی پنجاب. کے پی کے اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے مسلسل امدادی سامان کے ساتھ ان کیلئے رہائشی تعمیراتی پراجیکٹ دے رہے ہیں جو سیلاب زدگان کی بھرپور مضبوط اور دیرپا مدد ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن