عالمی امداد سیلاب متاثرین تک پہنچائی جائے: عبدالوحید شاہد روپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار )جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے کہا کہ حکومت بیرون ممالک سے ملنے والی مالی امداد فوری طور پر سیلاب متاثرین تک پہنچانے،بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی انتظامات کرے۔ نظام مصطفی کے نفاذ میں ہی قوم کے مسائل کا حل ہے اب وقت آگیا ہے کہ عصبیت اور لسانیت اور مغرب زدہ کرپٹ نظام کو دفن کردیا جائے ۔البرلازم کی بجائے اسلامائزیشن کی طرف رجوع کیا جائےور ملک میں اسلام کا سود سے پاک معاشی نظام رائج کرکے بیرونی ایجنڈوں سے ملک اور قوم کو نجات دلائی جائے، گزشتہ روز سیلاب زدہ علاقوں سے واپسی پر سیلابی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے موجودہ حالات میں حکومت اور اپوزیشن کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا تاکہ ان پریشان اور بے کس لوگوں کی بحالی کا کام شروع ہو سیاسی جنگ وجدل کا یہ وقت نہیں۔
امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کیلئے
 عذاب بنی ہوئی ہے: ثاقب ریاض 
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر ثاقب ریاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے خوف سے اسلام آباد پر مسلط حکمرانوں کی کاپنیں ٹانگ رہی ہیں ۔موجودہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کے لئے عذاب بنی ہوئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...