لاہور (خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک سلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا میں امام اہلسنت حافظ الحدیث حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی قادری قدس سرہ العزیز کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 29ستمبر کو بعد از نماز اعشاء”حافظ الحدیث کانفرنس“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، علامہ عبد الرشید اویسی، مفتی ارشد روحانی، علامہ ارشاد احمد جلالی اور مفتی حذیفہ جلالی خصوصی خطاب کرینگے۔ اس موقع پر جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام کا سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت ہو گا جس میں فارغ التحصیل حفاظ کرام کو دستارِ فضیلت عطاءکی جائےگی۔