سینئر صحافی ایازا میر ایک روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (وقائع نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی ایاز امیر کو ایک روز جسمانی ریمانڈ پر  پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ایاز امیر کو ڈیوٹی جج زاہد ترمذی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ایاز امیر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا میں نے خود پولیس کو اطلاع دی، ایس ایچ او کو فارم ہاؤس کا پتہ تک میں نے دیا، قتل کے وقت میں اسلام آباد میں نہیں چکوال میں تھا۔وکیل صفائی نے کہا ایاز امیر کیخلاف کوئی ثبوت نہیںجبکہ پولیس نے بھی تصدیق کی واقعے کی اطلاع ایاز امیر نے ہی دی تھی۔وکیل صفائی نے کہا ایاز امیر کا نام ایف آئی آر میں نامزد نہیں جبکہ پولیس نے کہا  ہائی پروفائل کیس ہے، ملزم کے والد کو شامل تفتیش کرنا ہے۔پولیس کی جانب سے ایاز امیر کے 4 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ایاز امیر کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔تھانہ شہزاد ٹائون پولیس سارا نعیم قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیرکو دوروزہ اور ان کے والد سینئر صحافی ایازامیر کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے اختتام پرآج عدالت میں پیش کرے گی پولیس نے مقتولہ سارا انعام اور ملزم شاہنواز امیر کے قبضے میں لئے گئے موبائل فون کے ڈیٹا کی بھی چیکنگ شروع کر دی ہے تاکہ تفتیشی مراحل مکمل ہوسکیں پولیس کی جانب سے ملزم سے تفتیش جاری ہے اس کیس میں سینئر صحافی ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ سے پولیس محض ان کا بیان لینے تک محدود رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن