امید ہے تاجکستان‘ کرغیزستان سرحدی تنازعہ مذاکرات سے حل کریں گے: پاکستان

اسلام آباد (نیٹ نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے تاجکستان اور کرغیزستان کی مسلح افواج کے مابین سرحدی تنازعہ  پر پانی کے معاملے شدید جھڑپوں سے متعلق کہا ہے ہمیں امید ہے ہمارے دونوں برادر ممالک بذریعہ سفارت کاری اور مذاکرات سے صورتحال کو حل کریں گے۔ دونوں ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی مکمل محفوظ ہے، دوشنبہ اور بشکیک میں ہمارے سفارتی مشنز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ادھر کرغیزستان اور تاجکستان کی سرحد پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدی علاقوں سے شہریوں کو اپنے گھر بار اور مال مویشی چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...