رواں سال 2146مقدمات درج ،544عمارتیں سیل کی گئیں، غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی،کمشنر راولپنڈی

Sep 26, 2022


راولپنڈی(محبوب صابر سے)ڈینگی وباءسے متاثر ہونیو الے علاقوں کا مائیکروپلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، افسران روزانہ کی بنیاد پر فلیڈ ورزٹ کریں گے، غفلت اور کو تاہی برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،رواں سال 2146مقدمات درج کرائے گئے اور 544عمارتیں سیل کی گئیں،متعد ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے پر شہری سرپا احتجاج بن گئے،رپورٹ کے مطابق کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے ڈینگی اجلاس میں واضع طور پر کہاکہ ڈینگی پر قابو پانا اولین ترجیح ہے کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پریکم جنوری 2022 سے اب تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2146افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں،کمرشل ایریا سے لاروا ملنے کی صورت میں 7077چالان, 9094کو نوٹس جبکہ 544 عمارتیں سربمہر کی گئیں، 54 لاکھ 48 ہزار 916 روپے تک جرمانہ عائد کیا گیا، راولپنڈی کے شہریوں نعمان شوکت، حسن شاہ،شیخ بابر،راجہ کبیر، عدنان مغل، ایاز یوسف، ارباز علی، وحید احمد، اقرار شاہ، عبدالمجیداور مہران محمود نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روان موسم میں موزی مرض ڈینگی نے ہر کسی کو پریشان کر دیا ہے، شہر اور کینٹ کے علاقوں میں ڈینگی مچھر نے اپنے وار تیز کر رکھے ہیں، درجنوں افراد اس کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں داخل ہیں، اس مرض کیلئے مو¿ثر گولی پینا ڈول کیمسٹوں اور فا ر میسیوں پر نہیں مل رہی جب بھی شہری دوا خریدنے کیلئے جا تا ہے تو کہا جا تا ہے کہ کممپنی کی طرف سے نہیں آ رہی جبکہ متعدد جگہوں پر اگر دوائی میسر ہے تو اسکی قیمت بہت مہنگی ہو چکی ہے،حکومت اس طرف بھی توجہ دے۔
 ہر شہری کواحتیاط کرنی چاہئے اپنی خوراک پت توجہ دے پینے کیلئے صاف پانی استعمال کرے اور گند والی جگہوں یا جہاں پانی کھڑا ہو وہاں جانے سے بھی احتیاط کرنی چاہئے تاکہ موذی امراض سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں