خلوص نیت سے متاثرین سیلاب کی مدد کرنی ہو گی ،صاحبزادہ عبدالرحمن 

Sep 26, 2022


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے پی پی 16 کے سرپرست اعلی صاحبزادہ عبدالرحمن کی زیر نگرانی سیلاب متاثرین کے لیے 14 کیمپوں میں سامان و نقدی جمع کیا گیا ،پی پی سولہ میں 14 امدادی سامان جمع کرنے کے لیے کیمپ لگائے تھے، جن مین وارث خان میٹرو سٹاپ،سلطان کا کھوہ،گلاس فیکٹری چوک،چاندنی چوک شامل ہیں یہ کیمپ انیس دن سے لگے ہوئے تھے جبکہ چاندنی چوک والا مرکزی کیمپ اب چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے ۔ان مقامات سے 8 ٹرک سامان جن کی مالیت 90 لاکھ تھی جبکہ نقد 15 لاکھ نقدی بھجوائے گیے ہیں ان کیمپوں میں پی پی 16کے سرپرست اعلی صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی،علامہ فہد ضیائی،حافظ عدیل،مشتاق عباسی،راجہ ناصر سلطان 24 گھنٹے کام کررہے ہیں ان کیمپوں میں سامان کی چھانٹی اور اسے دوبارہ پیک کرکے سیلاب متاثرین کیلئے بھجوایا جا رہا ہے صاحبزادہ عبدالر حمن سیالوی نے کہا کہ سیلاب سے ناقابل تلافی نقصان ہوا یہ وقت متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے ان کی بھرپور مدد کرنے کا ہے ۔
جس کے لیے ہم سب کو سیاست نہیں بلکہ عملی کام کرنے ہو نگے خلوص نیت سے متاثرین سیلاب کی مدد کرنی ہو گی آخر میں انہوں نے مخیر حضرات سے گذارش کی ہے وہ سیلاب زدگان بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں