کوڑ ا کرکٹ اٹھانے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بر وقت صفائی کے عمل کو یقینی بنائیں، ڈاکٹر ہمایوں وڑائچ، ڈاکٹر حسام عمر، ڈاکٹر منیر سیال

Sep 26, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ گندگی سے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے، شہری اپنے ارد گرد کے ماحول کو ٹھیک اور صاف رکھیں توکسی حدتک بیماریوں پر قابو پایاجا سکتا ہے جبکہ اس سلسلے میں کوڑ ا کرکٹ اٹھانے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بر وقت صفائی کے عمل کو یقینی بنائیں، صفائی نہ ہونے سے متعدد ی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ موجود رہتا ہے، ڈینگی مچھر سے بچاو¿ کیلئے شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اپنے گھروں محلے اور دفاتر یا کام والی جگہوں پر پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام کریں، ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں ڈاکٹر ہمایوں وڑائچ، ڈاکٹر حسام عمر، ڈاکٹر منیر سیال، ڈاکٹر موویز اسلم اور ڈالٹر راسم زوراض نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب میں بھی کہا گیا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے، تو ایمان کی اس حالت کو بہتر اور مکمل کرنے کیلئے ہمیں اپنے دین آگاہی حاصل کرنی ہو گی اور صفائی کے سلسلے میں خصوصی انتظام کرنا ہو گا، اپنے اردگرد کے ماحول کو صفا ستھرا رکھنے کیلئے کوڑا کرکٹ حکومت کی جانب سے رکھے کنٹینرز میں ڈالیں اور ہو سکے تو اپنے محلے اور گھر کے باہر چونے کا چھڑاو¿ کریں اور دوسروں کو بھی صفائی کی تلقین کریں صاف ستھرا رہیں گے گندگی اور گندے ماحول سے موذی امراض پھیلنے سکتے ہیں، جن کا تدارک بعد میں ہونا ناگزیر ہو جا تا ہے

مزیدخبریں