راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) حلقہ ارباب ذوق راولپنڈی کے سیکرٹری ناصر علی ناصر نے نجی مصروفیات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔اس حوالے سے مجلس عاملہ کے اراکین کا اجلاس سعید اللہ کی زیر صدارت ہوا جس میں ناصر علی ناصر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ۔اجلاس میں مجلس عاملہ کے اراکین نے اتفاق رائے سے نرگس جہاں زیب کو حلقے کا نیا سیکرٹری نامزد کیا ۔ مجلس عاملہ کے اراکین امداد آکاش ، منیر فیاض ،عالی شعار بنگش،نوید کہوٹ ،حفیظ اللہ بادل ، محمدسعید اللہ و ممبران حلقہ شفقت اسماعیل ساگر ،سید عارف سعید بخاری ،محمد عمیر،احمد نصیر،صباح کاظمی و دیگر نے نرگس جہاں زیب کو سیکرٹری بننے پر مبارکباد دی ہے۔
اور اس توقع کااظہار کیا ہے کہ وہ علم و ادب کی ترویج کیلئے حسب سابق اپنے فرائض احن طریقے سے نبھائیں گی ۔انہوں نے یقین دلایا کہ تمام ممبران حلقے کو فعال رکھنے میں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔یاد رہے کہ نرگس جہاں زیب نے اس سے قبل جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرنجام دئیے ۔سابقہ سیکرٹری ناصر علی ناصر تقریباً ایک سال حلقے کے سیکرٹری رہے ۔