اوپی ایف کا وطن واپس آنےوالے پاکستانیوں میں ضروری کاروباری سامان تقسیم


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اوورسیز پاکستانی فاﺅنڈیشن نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں میں مختلف کاروبار مثلا بجلی کا کام، پلمبر، ترکھان، مستری سے متعلق ضروری سامان تقسیم کیا تاکہ وہ اپنے کاروبار کا آغاز کر کے معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ قدم بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے افراد کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے ۔ او پی ایف یہ منصوبہ جی آئی زیڈ کے تعاون سے انجام دے رہا ہے ۔ اسے وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی جرمنی (بی ایم زیڈ)نے کمیشن کیا ۔ لاہور میں او پی ایف کی دفتری حدود میں ہی پاکستانی جرمن فسیلیٹیشن اینڈ ری انٹگریشن سینٹر(پی جی ایف آر سی)قائم کیا گیا ہے ، جبکہ اسلام آباد ہیڈ آفس میں اس حوالے سے ایڈوائزری ڈیسک قائم کیا گیا ہے، تقریب میں 80 شرکا میں مخصوص تجارتی ٹول کٹس تقسیم کی گئیں ۔ ڈاکٹر عامر شیخ، مینجنگ ڈائریکٹر او پی ایف ، جی آئی ذیڈ کے افسران، سینٹ اور نیشنل اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ممبران، او پی ایف بورڈ آف گورنرز، اعلی حکومتی عہدیداران، کے علاوہ بین الاقوامی اداروں اور سول سوسائٹی تنطیموں کے ممبران نے اس تقریب میں شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن