چھوٹے و درمیانے تجارتی اداروں کو آفات سے نقصانات پر مبنی تحقیقی رپورٹ کا اجرائ

Sep 26, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)کرونا وباکے دوران چھوٹے اور درمیانے کاروبارکو درپیش مشکلات کے جائزہ سے سیلاب کی تباہ کاریوںسے پائیدار بحالی ممکن ہے، اس امر کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی)کے نائب سربراہ ڈاکٹر وقاراحمد نے ایس ڈی پی آئی اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کی چھوٹے و درمیانے تجارتی اداروں کو آفات سے ہونے والے نقصانات پر مبنی 
مشترکہ تحقیقی رپورٹ کے اجراکے موقع پر کیا تحقیق ملک بھر کے سات سو پچاس تجارتی اداروں پر کی گئی جن میں خواتین کے اداروں کو بالخصوص پر شامل کیا گیا۔ ڈاکٹر وقار احمد نے مذکورہ تحقیق کے بنیادی خدو خال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ذرائع نقل و حمل اور برقی نظام میں تعطل اور سرکاری اداروں کی بے جا مداخلت سے تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق سے یہ امر سامنے آیا ہے کہ بحران اور آفات کے باعث پیداوار ، درآمدات ، برآمدات ،قلیل مدتی کھپت اورسرمایہ کاری میں واضع کمی ہوئی جس کے باعث چھوٹے کاروباری افراد کی حوصلہ شکنی کا سبب بنی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس اصلاحات اور مالی اعانت کے مثبت اثرات سامنے نہیں آئے۔
 اور نہ ہی چھوٹے کاروباری افراد کسی بھی قسم کی مالی سہولیات سے مستفض ہوسکے بلکہ اضافی اخراجات کے سبب مشکلات کاشکار رہے ہیں۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروباری افراد کے لئے مواصلاتی ذرائع کو بہتری کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنا نا چاہئے اور کاروباری سر گرمیوں میں درپیش مشکلات میں آسانی کے لئے بہتر مشاورت کی سہولت مہیا کی جائے ۔

مزیدخبریں