اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا جائےگا،12 ربیع الاول کو تمام قافلے پولیس گراﺅنڈ مرکز جی سیون میں جمع ہونگے جہاں پر افتتاحی تقریب منعقد ہو گی،پیر سید محمد علی واسطی


اسلام آباد ( وقائع نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں جشن عید میلاد النبی کے جلوس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس کا انتظام کرنے والی آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پیر سید محمد علی واسطی کی رہائش گاہ اسلام آباد میں خواجہ پیر عبید احمدعبید نقشبندی مجددی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیر سید محمد علی واسطی کو آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام کاچیئرمین اور پیر غلام ربانی اختر القادری کو سیکرٹری جنرل چن لیا گیا ۔ اجلاس میں سابق میئر اسلام آباد پیر سید عادل گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مفتی محمد خطیب مصطفائی، پیر سید مبشر حسین شاہ دربار سید سخی محمود بادشاہ، پیر سید عبدالقادر شاہ، پیر غلام ربانی اختر القادری، شیخ محمد انور حسین الخیری، مولانا محمد نذیر کھوکھر، مولانا سید محمد اویس شاہ ضیائی، پیرزادہ علی حیدر ربانی، صاحبزادہ محمد نعمان ستی، محمد اصغر خان، تجمل حسین بھٹی، قاری املاک حسین چشتی مولانا مفتی رفاقت حسین رضوی، مولاناحافظ محمد اکرم چشتی، چوہدری طارق محمود گجر جنرل کونسلر جی سکس محمد تحسین مولانا قاری عاکف ضیائی، محمد اعظم جنجوعہ، صاحبزادہ حبیب احمد نظیری، مولانا امیر حسین چشتی گوہر رحمان خان سیالوی، عبدالمالک گجر سمیت کثیر تعداد میں ورکروں نے شرکت کی۔ آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام دعوتی مہم کے سلسلہ میں جامع مسجد الصدیق ٹی اینڈ ٹی کالونی جی ایٹ فور اسلام آباد میں اہلیان علاقہ اور نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد علی واسطی نے کہا وفاقی دارالحکومت کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا۔12 ربیع الاول کو تمام قافلے پولیس گراﺅنڈ مرکز جی سیون میں جمع ہوں گے جہاں پر افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔ مولانا ابوالفضل عبدالغنی نقشبندی نے کہا کہ اس سال جشن عید میلاد النبی کو تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منایا جائے گا۔ علامہ مفتی محمد خطیب مصطفائی نے کہا کہ تمام شرکائے جلوس باوضو درود و سلام پڑھتے ہوئے پولیس گراﺅنڈ مرکز جی سیون میں مرکزی اجتماع میں پہنچےں گے۔ ممتاز مذہبی سکالر خواجہ پیر عبید احمد عبید نقشبندی سجادہ نشین آستانیہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ نے کہا کہ ربیع الاول کے اجتماعات میں متاثرین سیلاب کے لیے خصوصی امداد کا اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن