کوئٹہ( این این آئی) آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کے نئے نرخ نامے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آٹے ،گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے تناسب سے تندور والوں کو روٹی کا نیا نرخ نامہ دیا جائے بصورت دیگر آل بلوچستان تندورایسوسی ایشن ہڑتال سمیت احتجاج پر مجبور ہوگی۔یہ بات آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے صدر حاجی رضا خان خلجی ،قاری سمیع اللہ اوردیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سی300گرام روٹی 30اور200گرام روٹی 20روپے میں فروخت کرنے کا آل بلوچستان تندورا ایسوسی ایشن کو جو نرخ نامہ دیاگیاہے وہ انتہائی کم ہے اس ریٹ پر روٹی فراہم نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ بار بار حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو مہنگائی اورآٹے ،گیس کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تندور والوں 150گرام پیڑہ 20اور250گرام پیڑہ30روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے روٹی کا سرکاری ریٹ مسترکردیا،احتجاج کی دھمکی
Sep 26, 2022