کراچی(این این آئی)مذہبی رہنما چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری نے بلدیہ عظمی کراچی کے تحت ہونے والے سالانہ اجلاس بسلسلہ انتظامات جشن عید میلادالنبیﷺ میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان شااللہ ہر سال کی طرح اس بھی تمام عاشقان رسولﷺ ماہ ربیع الاول شریف کے حوالے سے دنیائے عالم کے سب سے بڑے جشن کو شایان شان طریقے سے منائے گے اور ماہ ربیع الاول کے حوالے سے ہونے والے میلاد جلوس اور میلاد ریلیوں کے سلسلے میں انتظامات کے حوالے ہونے والے اہم اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب،میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی اور سی سی پی او کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سمیت تمام ضلع کے ایڈمنسٹریٹر اور ڈی سیز و بلدیاتی افسران کی شرکت کے موقع پر آصف رضا قادری نے کہا کہ میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں نکالے جانے والے مرکزی میلاد جلوس اور ریلیوں کی گزرگاہوں پر فوری استرکاری اور اسٹریٹ لائیٹنگ سمیت دیگر انتظامی کاموں کو فوری مکمل کیا جائے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں خراب ہونے والے مین روڈو خستہ حال راستے اور فت پاتھ اور اطراف میں پڑنے والے گڑھوں کو فوری طور پر اس کی درستگی کے کاموں کو بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ اس موقع پرپیر طریقت رہبر شریعت ضیغم اسلام حضرت علامہ پیر سید مظفر حسین شاہ قادری رضوی،حضرت علامہ مفتی عابد مبارک المدنی،حاجی حنیف طیب صاحب،مولانا اشرف گورمانی،ڈاکٹر جمیل راٹھور،یعقوب عطاری،سماجی رہنما ناصر حسین خان،عبدالقادر سوریہ سمیت دیگر علمائے کرام اور معزز شخصیات کی خصوصی شرکت کی۔
آصف رضا قادری