رحمة اللعالین کی ذا ت تما م انسا نیت کےلئے رحمت ہے،ڈاکٹرعبدالوہاب


کراچی(این این آئی)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ رسو ل کا ئنا ت اکی ذا ت تمام انسا نیت کےلئے رحمت ہے۔انہو ں نے کہا کہ ربیع الاول کا اولین تقاضا ہے کہ مذ ہبی رواداری ،احترام ِانسا نیت کے جذ بے کو فر وغ دےا جا ئے۔انہو ں نے نور حرم مسجدلیاقت آباد،محمدی مسجد گلبہار میں جما عت اہلسنّت لیاقت آباد،ناظم آباد کے عہدیداران کے اجلاس میں کہا کہ نبی پاک ﷺکی اس دنیا میں تشریف آوری پر خوشیاں منا نے کے سا تھ اپنے آقااکی ولادت باسعادت کی برکات کے حصول کیلئے اپنے گھروں دفاتر اور محلوں مےںمحافل میلاد النبیا کا انعقاد کریں۔ا نہوں نے کہا کہحضور نبی کریم ﷺکی ولادت کا جشن منانا خوشی کا اظہار کرنا ایمان کا تقاضا ہے ،بہترین زندگی گزارنے کےلئے اسوہ رسالت اہل ایمان کےلئے نمونہ ہے۔اجلاس میں علامہ رئیس قادری ،غفران احمد ،عبد اللہ میمن،شفیع رانا قادری،علامہ فرحا ن شیخ،اسلم قادری چشتی،صادق قریشی،سلیم الدین راجپوت ودیگر بھی شریک تھے۔اجلاس میں کہا کہ جما عت اہلسنّت کے رہنماﺅں نے سرکاری انتظامیہ کے مختلف اجلاسات میں سیکیورٹی اداروں اور بلدیاتی محکموں کے ذمہ داران کو تحریری طور پر اپنے خدشات ،تجاویز اور شکایات سے آگاہ کر دیا ہے۔ رہنماﺅں نے زور دیا کہ محکمہ بلدیات سندھ، کے ایم سی،ڈی ایم سیز،سولڈ ویسٹ ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی ادارے مستعدی دکھائیں، شہر کراچی میں خصوصاً محافل میلاد و جلوس کے مقامات پر جراثیم کش اسپرے، سیوریج ، صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کے مسائل ترجیح بنیادوںپر حل کئے جائیں ۔
ڈاکٹر عبدالوہاب

ای پیپر دی نیشن