بجلی بلوں میں ناجائز چارجز کےخلاف ریفرنڈم میں عوام کا غیرمعمولی جوش وخروش 


کراچی(این این آئی)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ناجائز وصولی کے خلاف ”عوامی ریفرنڈم “میں عوام کی غیرمعمولی دلچسپی ،بھرپورشرکت اورمزید لوگوںکی رائے دہی کے عمل میں شمولیت ممکن بنانے کے لیے تین دن کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ”عوامی ریفرنڈم“بدھ 28ستمبر تک جاری رہے گا۔انہوں نے یہ بات حسن اسکوائر پر لگائے گئے عوامی ریفرنڈم کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناءریفرنڈم کے تیسرے دن بھی شہر کے تمام اضلاع کے اہم مقامات ،بچت بازارسمیت تمام کاروباری مراکز پر ریفرنڈم کیمپوں کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد میں آن لائن لنک پر بھی اپنی رائے کا بھرپور اظہار کیا۔امیرجماعت اسلامی کے حسن اسکوائر پر عوامی ریفرنڈم کیمپ کے دورے کے موقع پرضلع قائدین کے امیر سیف الدین ایڈوکیٹ،سکریٹری ضلع شرقی ڈاکٹر فواد ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کراچی کے عوام کے بھرپور جوش وخروش کو دیکھتے ہوئے ریفرنڈم میں تین دن کا اضافہ کردیا ہے جس میں شہر بھر میں خواتین گھر گھر رابطہ کریں گی اور رائے کے اظہار کے لیے آمادہ کریں گی ،ہمارا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی یوٹیلٹی ٹیکس ختم کیا جائے ، جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کی جیبوں پر جو ڈاکا ڈالا جا رہا ہے اسے بند کیا جائے ، کلاءبیک کی مد میں 50ارب روپے اہل کراچی کے‘ کے الیکٹرک کے ذمہ واجب الادا ہیںانہیں عوام کو واپس دلوایا جائے ، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ اور فرانزک آڈٹ کرایا جائے ،ہم عوام کا مقدمہ عدالتوں میں ہی نہیں سڑکوں پرلڑیں گے اورشہریوں کے حقوق کے لیے آئینی و قانونی اور سیاسی و جمہوری جدو جہد اور احتجاج جاری رکھیں گے ۔
امیر جماعت اسلامی 

ای پیپر دی نیشن