کراچی(این این آئی) تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدرپیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہا ہے کہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی امام الشاہ احمدرضاخاںؒ کی تعلیمات کی روشنی میں امت کے اجماعی عقائد کا تحفظ چاہتے ہےں،ہماری منزل ملک میں نظام مصطفی ﷺ کانفاذ ہے۔قائد تحریک اہلسنّت پیر فیض رسول رضوی کی قیادت میں آئین کی بالادستی اورد ستور پاکستان پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر امن جد وجہد ہر حال میں جاری رہے گی۔ سودی معیشت نے استحصالی قوتوں کو پناہ دے رکھی ہے۔یہ باتےں انہوں نے فیڈرل بی ایریاکراچی میں اپنے اعزازمیں دئیے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ سود کو جاری رکھنے کی اپیل کرنے والے حکمرانوں کا محاسبہ اوربینکوں کا بائیکاٹ ضروری ہے ۔قادیانیت نوازی پہلے کی طرح اب بھی جاری ہے اور آذربائیجان کا پاکستانی سفارتخانہ قادیانیوں کے زیر تسلط ہے اور بلال نامی قادیانی سفیر ہونے کے ناطے قادیانیت کو فروغ دے رہا ہے اور یہ سب کچھ پاکستان کے قومی سرمائے سے ہو رہا ہے۔
سید ارشد کاظمی
سودی معیشت نے استحصالی قوتوں کو پناہ دے رکھی ہے، سیدارشدکاظمی
Sep 26, 2022