خضدار میں عطائیوں کے خلاف کارروائی،کئی کلینک اورلیبارٹیاں سیل

Sep 26, 2022


خضدار ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی ڈرگ انسپکٹر ذوالفقار خدرانی کے ہمراہ فیروز آباد روڈ اور سٹی کے مختلف ایریاز میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد عطائی ڈاکٹرز اور بغیر لائسنس میڈیکل /لیبارٹریز کو سیل کردیا ۔


 ان شاءاللہ آنے والاوقت 
پیپلزپارٹی کا ہے:کامران خلجی 
کوئٹہ( این این آئی)پیپلز پارٹی بلوچستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کامران خان خلجی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جیالے کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی اورآنے والے عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں، ان شاءاللہ آنے والاوقت پیپلزپارٹی کا ہی ہے۔
،بلوچستان میں پارٹی صوبائی قائدین کی قیادت میں فعال اور منظم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جیالوں نے ہمیشہ پارٹی کو فعال اور منظم بنانے کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہرمشکل وقتً میں پارٹی کا ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابات میں زیادتیاں کی گئیں اور الیکشن میں دھاندلیوں سے ہرایا جاتا رہا ہے لیکن اس بار ہمارے جیالے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

مزیدخبریں